کیسے جلدی حاملہ ہوا جا سکتا ہے۔ میں جلدی مان بننا چاہتی ہوں۔ ماں ببنے کا طریقہ۔ جلدی بچہ پیدا کرنے کا طریقہ

 


1۔عورت کا تولیدی نظام کیسے کام کرتا ہے
How female reproductive system works
2۔میں کیسے جلدی حاملہ ہو سکتی ہوں۔
How can I get pregnent soon.
3۔اوولیوشن(بیضہ ریزی)
Oveluation
4۔ بانجھ پن کے لئے ادویات
Medicine for infertility
5۔مردانہ تولیدی نظام
Male reproductive system
6۔حمل چیک کرنے کے والی سٹرپ
Pregnency test strep



How female reproductive system عورت کا تولیدی نظام کیسے کام کرتا ہے 
اللہ تعالیٰ نے عورت کے تولیدی نظام  کو بہت سے کام کرنے کے لئے ترتیب دیا ہے۔  یہ زنانہ  تولیدی خلیہ بناتا ہے جوکہ اولاد پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے اسے اووا (AVO)کہتے ہیں۔ یہ نظام   اووا کو اُس جگہ پر لگانے کے لئے بنایا گیا ہے جہاں اس نے بڑھنا ہے۔ جب  ایک زنانہ انڈا سپرم سے ملتا ہے اور حمل ہوتا ہے تو یہ عام طور پر فیلوپین ٹیوب میں ہوتا ہے۔  پھر اگلے مرحلے میں فرٹیلائزڈ  انڈے کو بچہ دانے میں لگا دیا جاتا ہے جہاں وہ ننھا  سا انسان پنپتا ہے۔ اسے حمل کی ابتدائی سٹیج کہتے ہیں۔   اگر مردانہ سپرم انڈے سے نہ مل سکے یا پھر وہ مل تو جائے لیکن وہ  بچہ دانی کی دیوار پر بویا  نہ جا سکے تو یہ سسٹم ایسے بنایا گیا ہے جواس انڈے کو ماہواری کی صورت میں خارج کردیتا ہے۔ آپ کی ہر ماہ آنے والی ماہواری درحقیقت وہ انڈا ہوتا ہے جو کہ سپرم سے نہ مل سکا اور فرٹیلایٔز نہ ہو سکا۔ اور قدرت نے اسے خارج کردیا۔  اس کے علاوہ  عورت کا نظامِ تولید زنانہ جنسی ہارمون بھی پیدا کرتا ہے جو  ماہواری  کو جاری رکھتے ہیں۔ اگر ان ہارمون میں بگاڑ پیدا ہوجائے تو اس سے  آپ کی ماہواری متاثر ہوگی۔ جیسا کہ کچھ عورتیں یہ شکایت کرتی ہیں کہ ان کو ماہواری آتی ہی نہیں  یا بہت ہی لیٹ آتی ہے یا ٹھیک طرح سے  نہیں آتی ۔ یا کچھ شکایت کرتی ہیں کہ بہت زیادہ آتی ہے۔ یہ سب زنانہ جنسی ہارمون کے زیر اثر ہوتا ہے۔ آگر آپ کو بھی ان میں سے کوئی مسئلہ ہے تو اس کی وجہ آپ کے زنانہ جنسی ہارمون میں بگار ہوسکتا ہے۔
زنانہ  تولیدی نظام کے اعضا
زنانہ تولیدی نظام میں دو طرح کے اعضا شامل ہیں ایک وہ جو جسم کے اندر ہیں اور ایک وہ جو جسم کے باہر ہیں یا یوں کہہ لیں جو ہمیں نظر آتے ہیں۔ 
عورت کے بیرونی جنسی اعظا کے دو مقاصد ہیں  پہلا یہ کہ سپرم(مردانہ جنسی خلیہ) کو جسم میں  داخل کیا جائے اور دوسرا یہ کہ  جراثیم کو جسم میں داخل ہونے سے روکا جائے۔  عورت کے  بیرونی اعضا میں مندرجہ ذیل اعضا شامل ہیں۔
لیبیہ میجورا
 لیبیہ میجورا دوسرے بیرونی جنسی اعضا کو ڈھانپ کے رکھتا ہے اور ان کی حفاظت کرتا ہے۔  بالغ ہونے کے بعد اس حصے پر بال اگتے ہیں۔
لیبیہ مینورا
یہ لیبیہ میجورا کے اندر ہوتا ہے۔  اس چھوٹالِپ بھی کہتے ہیں۔  یہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور لمبائی میں دو انچ کے قریب ہوتے ہیں۔  یہ فرج کے بالکل اوپر ہوتے ہیں۔
بورتھولینز گلینڈ
 یہ گلینڈ فرج کے پاس  ہوتے ہیں  جو کہ لیس دار رطوبت پیدا کرتے ہیں۔ اس کا مقصد فرج کو  گیلی رکھنا اور مباشرت کے دوران دخول میں آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے۔
کلی ٹورس
 دونوں لیبیہ  مینورا کلی ٹورس پر ملتی ہے۔  یہ مٹر کے دانے کے برابر ایک دانہ ہوتا ہے جو کہ بہت حساس ہوتا ہے ہے۔ اس کو چھونے اور رگڑنے سے عورت کوبے حد جنسی لطف محسوس ہوتا ہے(جنسی تعلیم کے لئے ہر مرد عورت شادی شدہ غیر شادی شدہ سب کو پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید صاحب کی کتاب ضرور پڑھنی  چاہئے یہ کتاب پاکستانیوں پر ان کا احسان ہے۔ آپ اس کتاب کو انٹرنیٹ سے فری ڈاؤن لوڈ کر سکتے اس کا ایڈریس دیا جارہا ہے)
www.noorclinic.com


فرج
فرج ایک خالی نالی ہے جو کہ سرویکس سے ملتی ہے(سرویکس عورت کی بچہ دانی کے نچلے حصے کو کہتے ہیں)۔
اسے پیدائش والی نالی بھی کہتے ہیں۔
Uterus  بچی دانی
 بچہ دانی    ناشپاتی کی شکل کا عضو ہے جو کہ اندر سے خالی ہوتا ہے۔  یہی وہ جگہ ہے جہاں ایک بڑھتا ہو بچہ نشوونما پاتا ہے۔  بچہ دانی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔  پہلا سرویکس ہے۔ جو بچہ دانی کا نچلا حصے ہے اور فرج کے ساتھ ملا ہوتا ہے ۔  اور دوسرا حصہ خاص بچہ دانی ہے۔ یہ بچہ دانی آسانی سے پھیل سکتی ہے  تاکہ یہ بڑھتے ہوئے بچے کے ساتھ ہی بڑھ سکے اور بچے کو تھام سکے۔  سرویکس کے اندر سے ہی مردانہ سپرم  جسم میں داخل ہوتا ہے اور  ماہواری کا خون خارج ہوتا ہے۔
اووریز
 اووریز چھوٹی چھوٹی انڈے کی شکل کے گلینڈ ہوتے ہیں جو کہ بچہ دانی کے دونوں طرف موجود ہوتے ہیں۔  اووریز  انڈے اور زنانہ جنسی ہارمون پیدا کرتی ہیں۔
 فیلوپین ٹیوب
فیلوپین ٹیوب دو تنگ نالیاں ہیں جو بچہ دانی کے اوپر والے حصے سے منسلک ہوتی ہیں ۔ یہ اووا(زنانہ انڈا)  کے لئے ایک سرنگ کا  کام کرتی ہیں تاکہ وہ اووریز سے بچہ دانی میں پہنچ جائے۔  عام طور پر زنانہ انڈے اور مردانہ سپرم کا ملاپ فیلوپین ٹیوب میں ہی ہوتا ہے۔  فرٹیلائز ہونے کےبعد اس انڈے کو بچہ دانی میں کاشت کردیا جاتا ہے جہاں وہ چالیس ہفتے مکمل کرکے پیدا ہو جاتا ہے۔
ماہواری کیوں آتی ہے؟
عورت جب تک کہ ماں بن سکتی ہے وہ اس وقت تک  اپنے ہارمون کی کارکردگی کو ہر ماہ ہی دیکھتی ہے۔  ماہواری آنے کا مطلب ہے کہ عورت ماں بن سکتی ہے۔ جب ماہواری بند ہوجائے تو اب عورت بچہ پیدا کرنے کےقابل نہیں رہی ہوتی ۔  ہر  ماہوارکے ساتھ عورت کا  جسم طاقت سے  ماں بننی کی کوشش کرتا ہے ۔ اگرچہ عورت کا  ارادہ ہو یا نہ ہو ۔ لفظ ماہواری کا مطلب ہے کہ عورت کی بچہ دانی کا ہر ماہ  اپنے ساتھ موجود انڈے کو جسم سے خارج کردینا کیونکہ اب اس کی ضرورت نہیں کیونکہ سپرم سے ملنے میں کامیابی نہیں ملی۔  اوسطا ماہواری تقریبا اٹھائیس دن کے بعد آتی ہے ۔ اور مرحلہ وار آتی ہے فولیکل فیز،  اوولیوٹری فیز اور لیوٹل فیز۔
 چار بڑے ہارمون (ہارمون وہ کیمیکل ہوتا ہے جو  سیلز کی کارکردگی کو متوازن اور متحرک  کرتا ہے )  ماہواری کے ذمہ دار ہیں۔ فولیکل کو متحرک کرنے والا ہارمون ،لیوٹنائزنگ ہارمون، ایسٹروجن اور پروجیسٹرون۔
ماہواری کا فولیکل مرحلہ
یہ مرحلہ آپ کی ماہواری کے پہلے دن سے شروع ہوتا ہے۔  اس مرحلے میں مندرجہ ذیل کام ہوتے ہیں۔
دماغ سے دو ہارمون جن کے نام فولیکل سٹیمولیٹنگ ہارمون اور لیوٹی نائزنگ ہارمون  ہیں خارج ہوتے ہیں  اور خون کے ذریعے اووریز تک پہنچتے ہیں۔
یہ ہارمون اووریز سے تقریبا پندرہ سے بیس انڈوں  کی پیداوار کو متحرک کرتے ہیں۔  ان میں سے ہر ایک اپنے شیل میں ہوتا ہے جسے فولیکل کہتے ہیں۔  یہ دونوں ہارمون زنانہ ہارمون ایسٹروجن کی پیدار کو بھی تیز کردیتے ہیں۔
جیسے ہی ایسٹروجن کا لیول زیادہ ہوتا ہے تو یہ ایک سوئچ کی طرح کام کرتا ہے۔  یہ فولیکل کو متحرک کرنے والے ہارمون کی پیدا وار کو روک دیتا ہے۔  ایک بہترین  بیلنس ہے جو  کہ جسم  کے فولیکل کو محدود کرددیتا ہے۔  تاکہ وہ بہت زیادہ مقدار میں ہی نہ پیدا ہوجائیں۔
جیسے جیسے فولیکل فیز  ترقی کرتا جا تا ہے ہر اووری میں ایک فولیکل نمایاں ہو جاتا ہے اور ترقی کرتا رہتا ہے۔  یہ نمایاں  اور بڑا فولیکل اووری میں موجود باقی فولیکل پر غالب آجاتا ہے۔  اور دوسروں کو دبا کر رکھتا ہے۔  اس کے نتیجے میں وہ  بڑھنا بند رکردیتے ہیں اور مرجاتے ہیں۔  یہ نمایاں فولیکل  ایسٹروجن پیدا کرنا جاری رکھتا ہے۔
 ماہواری کا  زرخیزی (اولیوٹری) مرحلہ
اولیوٹری مرحلہ یا اوولیوشن  فیولکل مرحلہ کے شروع ہونے سے تقریبا چودہ دن بعد آتا ہے۔  اوولیوٹری فیز ماہواری کا درمیان ہوتا ہے۔ اگلی ماہواری اس کے تقریبا دو ہفتے کے بعد شروع ہوگی۔  اس مرحلہ میں مندرجہ ذیل کام ہوتے ہیں۔
فولیکل سے پیدا ہونے  والا ایسٹروجن  دماغ سے پیدا ہونے والے ہارومون لیوٹنزنگ  میں ایک طلاطم پیدا کردیتا ہے۔  اور اس کی مقدار کو بہت بڑھا دیتا ہے ۔
 اس کی وجہ سے وہ نمایا ں اور بالغ ہونے والا فولیکل  اووری سے ایک انڈا خارج کردیتا ہے ۔ 
 جیسے ہی انڈا خارج ہوتا ہے(اسے اوولیوشن کہتے ہیں) یہ انگلی کی طرح کے ایک ابھار سے پکڑا جاتا ہے  جو کہ ہر فیلوپین ٹیوب کے آخر پر ہوتا ہے۔  اسے فمبرائی کہتے ہیں۔ یہ فمبرائی  ٹیوب کے اندر تیزی سے انڈرے کو حرکت دیتا ہے۔
 اس مرحلے کے دوران  سرویکس (بچہ دانی کا نیچے والا حصہ) سے پیدا ہونے والی میوکس(رطوبت) کی پیداوار بھی بڑھ جاتی ہے۔  اگر اس وقت ایک عورت مباشرت کرلیتی ہے تو    سرویکس  کی گاڑھی رطوبت  مرد کے سپرم کو پکڑ لیتی ہے اسے طاقت دیتی ہے اور اسے انڈے کی طرف جانے میں مدد کرتی ہے۔
ماہواری کا لیوٹل مرحلہ
ماہواری کا لیوٹل فیز اوولیوشن کے فورا بعد شروع ہوتا ہے  اور اس میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں۔
جب  ایک دفعہ اپنا  انڈا خارج کردیتے ہیں تو  خالی فولیکل ایک نئی شکل اختیار کر لیتے ہیں اس کارپس لیوٹم کہتے ہیں۔
 اور کارپس لیوٹم ایک اور ہارمون خارج کرتا ہے جسے پروجیسٹرون کہتے ہیں۔  پروجیسٹرون  بچہ دانی کو تیار کرتا ہے تاکہ اس میں فرٹیلائز ہونے والا انڈا  کاشت کیا جاسکے۔  جہاں وہ بڑھے گا۔
 اگر مباشرت ہوجاتی ہے اور مرد  کاسپرم انڈے کا بارآور کردیتا ہے تو  حمل ٹھہر جاتا ہے۔  اور فرٹیلائز ہونے والا انڈا جسے ایمبریو کہتے ہیں فیلوپین ٹیوب سے سفر کرتا ہوا عورت کی بچی دانی میں پہنچ جاتا ہے جہاں سے وہ خوارک حاصل کرکے بڑھتا رہتا ہے۔  اب اس مرحلے میں عورت کو حاملہ کہیں گے۔
 اور گر انڈا فرٹیلائز نہیں ہوتا تو یہ بچہ دانی سے گزرجاتا ہے۔  اب کسی حمل کو سنبھالنے کی ضرورت نہیں  تو بچہ دانی کی دیواریں اسے توڑ کر بہا دیتی ہیں۔  اور اگلی ماہواری شروع ہوجاتی ہے۔
ایک عورت کتنے انڈے رکھتی ہے؟
 اووریز میں موجود انڈوں کی زیادہ تعداد تو سیدھی مرجاتی ہے یہاں تک کہ عورت سن یاس کو پہنچ جاتی ہے(سن یاس کا مطلب ہے جب عورت کو  عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ماہواری بند ہوجائے۔) پیدائش کے وقت عورت میں تقریبا دس سے بیس لاکھ انڈے ہوتے ہیں لیکن بلوغت تک پہنچتے پہنچتے  صرف تین لاکھ بچتے ہیں۔  اور عورت کی زندگی میں ان میں سے سرف پانچ سو کے قریب ہی  بارآور ہوتےہیں۔  باقی بچنے والے انڈے  سن یاس کے بعد آہستہ آہستہ مرجاتے ہیں۔  

میں کیسے جلد حاملہ ہوسکتی ہوں
اگر آپ کو حاملہ ہونے کی بے حد خواہش ہے اور آپ اللہ تعالیٰ سے اولاد چاہتی ہے ۔آپ اس میں کیسے جلدی کامیاب ہو سکتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو پانچ طریقے بتائیں گے جس سے آپ حاملہ ہونے کے چانس بڑھا سکتی ہیں ۔
1۔اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کیجئے
آپ اُس وقت ہی کامیابی سے بچہ پیدا کر سکتی ہیں جب آپ اسے ایک کام کے طور پر لیں گی۔  اس سے پہلے اپنے کام مکمل کر لیں ۔اور سوچیں  کہ کیاآپ اپنا بچہ پیدا کرنے والی بہترین پوزیشن میں ہی کہ بھی نہیں۔ اس کے لئے آپ اپنے ڈاکٹر یا دائی سے ایک چیک اپ رکھیں۔  اور مشورہ کریں کہ کیا تبدیلیاں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔
2۔ایک صحت مند حمل کی منصوبہ بندی کریں
 حاملہ ہونے کی کوشش شروع کرنے سے قبل کم از کم ایک ماہ پہلے فولک ایسڈ لینا شروع کردیں۔ یہ غذائی جزحیران کن حد تک حمل میں ہونے والےبہت سے نقص کے خطرات کو کم کردے گا۔(فولک ایسڈ کی تفصیل بعد میں آئے گی)
          دیگر اچھی نصیحتیں یہ ہیں کہ  اگر آپ ایک اچھا اور صحت مند بچہ چاہتی ہیں تو کوئی بھی غیر صحت  مندانہ  عادات کو ترک کردیں۔  جیسا کہ شراب پینا سگریٹ پینا  اور منشیات استعمال کرنا۔  اپنےآپ کو ایک صحت مند وزن پر لائیں اور اپنی کافی پینے کی عادت کو بھی کم کردیں۔  آپ تین سو ملی گرام فی دن کے حساب سے کافی پی سکتی ہیں۔
3۔ اس بات کا پتہ چلائیں کہ آپ کب  اوولیوٹ (بیضہ ریزی) کرتی ہیں
 حاملہ ہونے کے لئے جو چیز سب سے اہم ہے وہ یہ کہ اس بات کا پتہ لگانا کہ آپ کب بیضہ ریزی یا اوولیوٹ کرتی ہیں۔  اوولیوشن میں ایک عورت اپنی اووی سے ایک انڈا خارج کرتی ہے ۔ جو کہ فیلوپن ٹیوب سے ہوتا ہوا رحم میں آتا ہے۔  آپ کی اوولیوشن پوری ماہواری کی مہینہ میں صرف ایک بار ہوتی ہے۔  اگر آپ اس بات کا پتا چلالیں کہ آپ کب اوولیوٹ کرتی ہیں تو پھر آپ اور آپ کا شوہر ان دنوںمیں مباشرت کرسکتے ہیں جس سے آپ حاملہ ہوجائیں گی ۔  اوولیوشن میں مباشرت کرنے پر حاملہ ہونے کے سب سے زیادہ امکان ہوتے ہیں۔  آپ اپنی اوولیوشن کو جاننے کے لئے مختلف طریقے استعمال کر سکتی ہیں۔  (اوولیوشن کےدنوں (اوولیوشن ونڈو)کا بعد میں تفصیل  سے ذکر آئے گا)۔
4۔ صحیح وقت پر مباشرت کریں
جب آپ کو پتہ چل جائے کہ آپ کب اوولیوٹ کریں گی تو پھر آپ ان دنوں کے دوران مباشرت کرنے کا پروگرام بنائیں۔ آپ سب سے زیادہ اوولیوشن والے دنوں میں مباشرت کریں جو کہ اوولیوشن سے دو سے تین دن پہلے کے ہوتے ہیں اور اس میں اوولیوشن والا دن بھی شامل ہے۔ اور پھر بس۔ اگر آپ  کامیاب ہوگئیں تو ٹھیک ورنہ آپ کو پھر پوارا   مہینہ انتظارکرنا پڑے گا۔ اور اپنی اگلی فرٹائل ونڈو یعنی کہ ان خاص دنوں میں جب بیضہ جاری ہوتا ہے دوبارہ کوشش کرنی ہوگی۔  اگر آپ کو پتہ ہی نہیں کہ آپ کب اوولیوٹ کرتی ہیں تو گھبرانے کی کوئی بات  نہیں ہے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں آپ ہر روز یا ایک دن چھوڑ کر اگلے دن مباشرت کا پروگرام بنائیں۔ اور یاد رکھیں یہ سب آپ کے ماہواری کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں ہو۔ کیونکہ عام طور پر اوولیوشن دوسرے اور تیسرے ہفتے کے درمیان ہی کسی دن ہوتی ہے۔ یہی وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنی فیلوپین ٹیوب میں ایک صحت مند سپرم رکھتی ہونگی  کیونکہ جسم جب بھی انڈا خارج کرےگا اس سے ملنے کےلئے ایک صحت مند سپرم موجود ہوگا۔
ایک اورنکتہ  ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ بچے کے لئے اوولیوشن کے دن کا انتظار کر رہے ہیں تو آپ کے شوہر کو چاہئے کہ وہ پہلے منی کو نہ نکالے۔ تاکہ اس دن کے لئے صحت مند اور وافر مقدار میں سپرم موجود ہوں۔  اوولیوشن سے ایک دن پہلے تو آپ کے شوہر کو کم از کم ایک دفعہ تو ضرور ہی منی آپ کے  رحم کے اندر خارج کرنی چاہئے۔ بصورت دیگر آپ کے رحم میں مردہ سپرم ہی ہونگے اور بیضہ سے ملنے کے لئے کوئی صحت مند سپرم موجود نہیں ہوگا۔
اس بات کو یاد رکھیں کہ بہت سے ویجنل لیبری کینٹ  جو مباشرت میں آسانی کے لئے یا لطف میں اضافے کے لئے لوگ استعمال کرتے ہیں ۔  جن میں بازار سے خریدی گئی چیزیں جیسا کہ تیل ویسلین  یا دوسری طرح کی چیزیں ہے۔ یہ سپرم کے لئے نقصان دہ ہیں کیونکہ یہ اس کی رفتار کو کم کردیتی ہیں اور وہ انڈے سے ملاپ نہیں کر پاتا کوشش کریں کہ اس طرح کی کوئی بھی چیز استعمال نہ کریں۔
5۔ اپنی سپرم کی سپیڈ کو تیز کیجئے
 مضبوط اور صحت مند سپرم ہی حمل کے بہترین مواقع رکھتا ہے۔  آپ کا شوہر اس کے لئے مندرجہ ذیل چیزیں کرسکتا ہے۔
تمباکو نوشی اور لمبی ٹائمننگ والی ادویات روک دیں۔ لمبی ٹائمننگ والی ادویات سپرم پر برا اثر ڈالتی ہیں۔ اپنی آپ کو قدرتی طور پر ہی رکھیں۔ یہ آپ کےلئے فائدہ مند ہے۔
شراب پینا چھوڑ دیں یہ سپرم کے لئے زہر ہے۔
اپنا صحت مند وزن بنائیں۔ اگر زیادہ ہے تو کم کریں اور اگر کم ہے تو زیادہ کردیں۔(اس کے لئے آپ باڈی ماس انڈیکس(BMI)کو سمجھیں اگر اس کے بارے میں پتہ نہیں تو انٹرنیٹ سے سرچ کریں )
مختلف صحت مند غذائی اجزاکو اپنی خوراک میں شامل کریں۔  آپ ایسی خوراک زیادہ استعمال کریں جس میں زنک  فولک ایسڈ اور وٹامن سی زیادہ مقدار میں موجود ہوں۔  یہ آپ کی منی میں صحت مند مضبوط اور وافر مقدار میں  سپرم بنائے گی۔
زیادہ گرم پانی سے نہ نہائیں اور نہ ہی گرم پانی والے ٹب میں بیٹھیں۔ اور نہ ہی تنگ انڈر وئیر پہنیں آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ گرمی سپر م کو  ماردیتی ہے ۔  فوطے 94 سے 96 درجہ حرارت پر ہی بہترین کام کرتے ہیں اس سے زیادہ درجہ حرارت سپرم کے لئے نقصان دہ ہے۔ جتنی جلدی آپ کا شوہر  یہ تبدیلیاں کرے گا اتنی جلدی ہی فائدہ ہوگا۔  اور سپرم اتنی جلدی ہی پروان چھڑے گا۔  لیکن پھر بھی صحت مند تبدیلی کا  مکمل طور پر فائدہ تقریباََ تین ماہ کے بعد ہی پہنچے گا۔(مردانہ بانجھ پن کے بارے میں آگے ذکر آئے گا)
کوئی بھی علاج معالجہ شروع کرنے سے پہلے مجھے کتنا عرصہ انتظار کرنا چاہئے کہ میں قدرتی طور پر ہی حاملہ ہوجاؤں؟
 اگر آپ کی عمر 35 سال سے کم ہے اور آپ ایک سال مسلسل کوشش کے با وجود بھی حاملہ نہیں ہو پائیں تو آپ کو اب ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔  اور اگر آپ کی عمر 35 سال سے زیادہ ہے تو  آپ کو چھے ماہ کے انتظار کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کرلیناچاہئے۔  ہاں اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی مسئلہ ہے یا آپ کے جیون ساتھی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو اس سے پہلے بھی آپ ڈاکٹر کے پاس جا سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں۔ 


اوولیوشن کی علامات
اس خاص دن میں جب آپ اوولیوشن میں ہوتی ہیں اور اوولیوشن کے فوراََ بعد آپ اپنے جسم میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں محسوس کرتی ہیں۔  اور اس بات کو  تلاش کرلینا کہ آپ کب اوولیوٹ کرتی ہیں  آپ کو اپنے فرٹائل دن ڈھونڈنے میں مدد گار ہوگا۔   کچھ عورتیں ہر ماہواری میں ایک ہی دن اوولیوٹ کرتی ہیں لیکن کچھ  کا وقت ِخاص مختص کرنا مشکل ہوتا ہے۔  چنانچہ اس بات کو سیکھ لینا کہ آپ اپنی اوولیوشن کی علامات کو کیسے پہچان سکتی ہیں آپ کے لئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ کیونکہ آپ کو پھر پتہ چل جائے گا کہ  حاملہ ہونے کے لئے کب مباشرت کرنی ہے۔

اوولیوشن کی عام علامات
 تقریباِِ تمام عورتیں میں ہی اوولیوشن کی یہ تین علامات پائی جاتی ہیں۔
بیسل باڈی ٹمپریچر میں تبدیلی
بیسل باڈی ٹمپریچر آپ کا چوبیس گھنٹو ں میں کم ترین درجہ حرارت ہوتا ہے۔ آپ اپنے بستر سے اٹھنے کے فوراََ بعد اسے  لیں گی اور لکھ لیں گی۔  بیسل باڈی ٹمپریچر معلوم کرنے کے لئے سپیشل تھرمامیڑ استعمال ہوتا ہے۔ جو کہ عام تھرما میٹر سے زیادہ حساس ہوتا ہے۔  اس دن جس کے بعد آپ اوولیوٹ کریں گے آپ اپنے  بیسل باڈی ٹمپریچر میں آدھا سے ایک ڈگری فارن ہائیٹ کا  اضافہ دیکھیں گی۔ اور یہ اضافہ آپ کی اگلی ماہواری تک جاری رہے گا۔  کچھ ماہوای تک    بیسل باڈی ٹمپریچر معلوم کرنے پر آپ کو پتہ چل جائے گا ۔آپ ٹمپریچر میں ایک تسلسل دیکھیں گی جس سے آپ اپنی اگلی ماہواری میں اوولیوشن والے دن کی پیش گائی کر سکیں گی۔
سرویکس کی رطوبت میں تبدیلی
 سرویکس کی رطوبت  فرج سے خارج ہونی والی رطوبت ہے جسے آپ کبھی کبھار اپنے انڈروئر پرمحسوس کرتی ہیں۔
مہینے کے زیادہ تر دنوں میں آپ اسے بہت ہی کم محسوس کرتی ہیں اور یہ  یہ گاڑھی اور  چپکنے والی ہوتی ہے۔  لیکن اوولیوشن سے کچھ دن پہلے اوولیوشن کے دوران اور  اوولیوشن سے ذرا ریر بعد تک آپ دیکھیں گی کہ وہ سرویکس کی رطوبت زیادہ مقدار میں ہو گئی ہے اور اس کی  بناوٹ میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔  یہ صاف چکنی اور چمٹنے والی  ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ انڈے کی سفیدی ہوتی ہے۔
سرویکس میں تبدیلی
 اوولیوشن کے دوران آپ  دیکھیں گی کہ آپ کی سرویکس(سرویکس بچہ دانی کے اگلےحصے کو کہتے ہیں)  پہلے سے زیادہ نرم اونچی  گیلی اور زیادہ کھلی ہوئی ہے۔ آپ یہ تبدیلیاں  تب محسوس کر سکتی ہیں اگر آپ  اپنی انگلی کو فرج کے ذریعے سرویکس تک لے جائیں اور سرویکس کا معائنہ کریں۔  یہ سب جاننے کے لئے آپ   کو پریکٹس کی ضرورت ہے۔  جیسے جیسے آپ  پریکٹس کرتی جائیں گی آپ فرق کو آسانی سے محسوس کر سکتی ہیں۔
 اوولیوشن کی دوسری علامات
 یہ وہ  علامات ہیں جو کہ  عام  نہیں ہیں،  اور ان  علامات کی طرح عام نہیں ہیں جو کہ اوپر بیان کی گئی  ہیں۔  اور ہو سکتا ہے کہ آپ میں ان میں سے کچھ  علامات پائی جائیں یا ان میں سے کوئی بھی نہ پائی جائے۔
ان علامات میں مندرجہ ذیل علامات شامل ہیں
 ۔چھاتیوں  میں نرمی  نزاکت اور درد کا آجانا۔1
۔ہلکا سا پٹھوں میں درد۔2
3۔بو محسوس کرنے میں اضافہ ہوجانا۔
4۔مباشرت کی خواہش میں اضافہ ہوجانا
اوولیوشن آن لائن کیلولیٹر
اوولیوشن آن لائن کیلکولیٹر انٹرنیٹ پر دستیا ب آن لائن کیلکولیٹرز ہیں۔آپ اس میں اپنی پچھلی ماہواری کا  پہلا دن  انٹر کریں، آپ کی ماہواری کتنے دنوں کی ہوتی ہے یہ انٹر کریں کیلکولیٹر آپ کو وہ تاریخیں بتائے گا جس میں آپ اوولیوشن کریں گی ان دنوں  کو اوولیوشن ونڈو کہا جاتا ہے۔  آپ انہی دنوں میں مباشرت کرنے پر حاملہ ہوں گی۔ اس کے علاوہ اینڈروئیڈ ایپ بھی دستیاب ہیں جو  دنوں کا حساب کرکے آپ کو اوولیوشن والے ممکنہ دن بتاتی ہیں۔ ویسے تو انٹرنیٹ پر بے شمار کیلکیولیڑز موجود ہیں لیکن چند ایک  مشہور کے لنک دئے جارہے ہیں۔
اگر میری ماہواری بے قا عدہ( دن اوپر زیادہ ہوتے رہتے ہی) تو کیا میرے لئے حاملہ ہونا مشکل ہو سکتا ہے؟
جی ہاں ایسا ہو سکتا۔ اگر  آپ کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ آپ کا پیریڈ کتنے دن کا ہوگا تو آپ کو اوولیوشن والے دن کو تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔  کبھی کبھار پیریڈ کا بے قاعدہ ہوجانا ایک نارمل چیز ہے اور کسی علاج کہ ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اگر مسلسل ہی بے قاعد ہ رہتا ہے یا آپ تین سے چھے ماہ تک مسلسل ماہواری نہیں آئی  تو ا ب علاج کی ضرورت ہے۔
کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں کہ ہم صرف کوشش کریں اور ردیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔
جی ہاں بالکل۔ اگر آپ اوولیوشن کٹ (اوولیوشن کا پتہ لگانے والے سامان کی کٹ) یا اوولیوشن کی علامات کو پہچاننا نہیں چاہتیں تو  کوئی بات نہیں۔ صرف  ہفتے میں تین دن مباشرت کریں خاص طور پر ماہواری کے درمیان والے دنوں میں۔ اور انتظار کریں۔
زیادہ تر جوڑے تین ماہ میں حاملہ ہوجاتے ہیں لیکن اس میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔  اگر آپ کہ عمر زیادہ ہے یا آپ کا طرز زندگی  نا مناسب ہے جیسا کہ آپ کو ادویات سگریٹ نوشی جیسے بری عادات ہیں تو یہ آپ کی فرٹیلٹی کو متاثر   کر سکتاہے۔
نوٹ: اگر آپ کی عمر 35 سال سے زیادہ ہے اور آپ ایک سال کی مسلسل کوشش سے حاملہ نہیں ہو سکیں تو اب آپ کو واقعی  علاج کی ضرورت ہے۔  اور اگر آپ کی عمر پینتیس سال سے زیادہ ہے بہتر یہی ہے کہ آپ چھے ماہ انتظار کے فورا ََ بعد  ڈاکٹر سے ملیں۔




Folic Acidفولک ایسڈ
اگرآپ حاملہ ہیں یا ہونا چاہتی ہیں یا آپ کو یقینی طور پر نہیں پتہ کہ آپ حاملہ ہیں یا نہیں  تو یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ آپ مناسب مقدار میں ہر روز فولک ایسڈ لیں۔ (فولک ایسڈ  وٹامن بی9 کی سینتھیٹک حالت ہے اسے فولیٹ بھی کہا جاتا ہے)
فولک ایسڈآپ کے بچے کی نیورل ٹیوب کو لگنے والی بیماری  سے بچنے میں مدد دیتا ہے ، نیورل ٹیوب کی بیماری   ایک ریڑھ کی ہڈی اور دماغ کی پیدائشی بیماری ہے۔نیورل ٹیوب ایمبریو(ابتدائی بچہ) کا حصہ ہوتی ہے جس سے آپ کے بچے کی ریڑھ کہ ہڈی اور دماغ بنتا ہے۔  یہ بیماری بہت سے حاملہ ماؤں اور بچوں کو متاثر کرتی ہے۔  نیورل ٹیوب ڈفیکٹ حمل کے بالکل ابتدائی  مرحلے میں ہو جاتا ہے یہاں تک کہ کچھ عورتوں کو ابھی تک پتہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ حاملہ ہو گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فولک ایسڈ کا لینا  حمل کے شروع ہونے سے  پہلے ہی ضروری ہوتا ہے۔  آپ اسے اس وقت ہی لینا شروع کردیں جب آپ حاملہ ہونا چاہتی ہیں۔ سینٹر آف ڈزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن  انگلینڈکی  رپورٹ کے مطابق   جن عورتوں نے حاملہ ہونے سے ایک ماہ پہلے اور  حمل  کے ابتدائی تین  ماہ میں فولک ایسڈ کی  سفارش کردہ مقدار لے ہے ان میں نیورل ٹیوب  ڈفیکیٹ   کا خطرہ 70 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ کچھ تحقیق یہ بتاتی ہے کہ فولک ایسڈ کلفٹ لپ، کلف پلیٹ اور کچھ خاص قسم کی  دل کی بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔  یہ آپ کے پری کلامپسیا  کے خطرات کو بھی کم کردیتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کی بہت ہی خطر ناک بیماری ہے جو کہ 5 فیصد حاملہ عورتوں کو متاثر کرتی ہے۔  اس کے علاوہ فولک ایسڈ آپ کے بچے کو     خون کے سرخ خلیئے بنا نے اور خون کی کمی( اینیمیا )کو رونے کے لئے بھی مدد گار ہے۔  یہ ڈی این  اےکے بنانے مرمت اور اس کے درست کام کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔  فولک ایسڈ خاص طور پر  آپ کے بچے کی تیز بڑھوتری کے لئے ضروری ہے۔
مجھے کتنے فولک ایسڈ کی ضرورت ہے؟
نیورل ٹیوب ڈفیکٹ کے خطرات کو کم کرنے کے لئے ماہرین سفارش کرتے ہیں کہ آپ ہرروز400ملی گرام  فولک ایسڈ لیں اور آپ اسے حاملہ ہونے سے کم از کم ایک ما ہ پہلے ہی لینا شروع کردیں۔ کیونکہ زیادہ تر حمل منصوبہ بندی کے بغیر ہی ہوجاتے ہیں اس لئے  ماہرین سفارش کرتے ہیں کہ بچہ پیدا کرنے والی عمر میں عورتوں کو فولک ایسڈ لیتے ہی رہنا چاہئے۔  کچھ ادارے جیسا کہ یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ  سفارش کرتی ہے کہ  جب آپ حاملہ ہوں تو آپ کو اپنے فولک ایسڈ کی مقدار کو 600ملی گرام روزانہ تک  بڑھا دینا چاہئے۔ اگر آپ ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ملٹی وٹامن جسے پرینٹل وٹامن بھی کہتے ہیں  لے رہی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ  اس میں فولک ایسڈ بھی شامل ہو ۔ اس کے لئے  اپنے برینڈ کا لیبل دیکھیں۔   
احتیاطیں
فولک ایسڈ کو کبھی بھی 1000ملی گرام روزانہ سے زیادہ نہ لیں  بالخصوص اگر آپ سبزی خور ہیں اور دودھ گوشت اور انڈے نہیں کھاتیں تو اور احتیاط کی ضرورت ہے ۔ اگر آپ کا ڈاکٹر سفارش کرتا ہے تو پھر آپ لے سکتی ہیں۔  

Clomid Citrateکلومڈ سائٹریٹ
یہ دوائی عورتوں میں بانجھ پن کے علاج کے لئے استعمال ہوتی ہے ۔یہ اُس ہارمون کی پیداوار کو  متحرک کرتی ہے اور اس میں اضافہ کرتی ہے جو   ایک پختہ  انڈےکو بناتا ہے اور اسے خارج کرتا ہے۔فرٹیلٹی سینٹرز پر آج کل جو دوائی عورتوں میں بانجھ پن کے علاج کے لئے سب سے زیادہ استعمال کی جارہی ہے اس کا نام کلومڈ ہی ہے۔  یہ ایسی عورتوں میں علاج کے لئے استعمال کی جارہے ہے جو ماہانہ طورپر اوولیوٹ نہیں کررہی ہوتی  یا  جو بہت ہی لیٹ یا بہت ہی پہلے اوولیوٹ کرتی ہیں ۔ اس کے علاوہ کلومڈ اور بھی بہت سارے عورتوں کے بانجھ  پن کے مسئلے مسائل کے علاج کے لئے استعمال کی جارہی  ہے۔   وہ عورتیں    جن میں اوولیوشن بہت کم ہوتی ہے یا  بے قاعدہ ہوتی ہے یا ویسے ہی مس ہوجاتی ہے وہ کلومڈ کے استعمال سے کامیابی سے حاملہ ہو سکتی ہیں۔  کلومڈ ان عورتوں میں بھی بانجھ پن کے علاج کے لئے کامیابی سے استعمال ہو رہی ہے جن میں بانجھ پن سمجھ سے باہر ہے۔  جن عورتوں میں پولی سسٹائٹس اووری سینڈروم(اس بیماری میں عورتوں میں ماہواری بہت لیٹ اور بے قاعدہ آتی ہے) نام کی بیماری ہے وہ  بھی اس کے استعمال سے ٹھیک ہوجاتی ہیں اور حاملہ ہوجاتی ہیں۔ غرض اگر کسی عورت میں کوئی خاص بڑاکا دکھ نہیں تو وہ  اس کےاستعمال سےحاملہ ہوجائے  گی۔
استعمال اور مقدار
کلومڈ ہر ماہواری میں پانچ دن لے جاتی ہے۔  اور  اس کو ماہواری شروع ہونے کے پانچویں دن سے لینا شروع کردیا جاتا ہے۔  مثلاََ اگر آج آپ کی ماہواری شروع ہوئی ہے تو آپ اس سے پانچویں دن جاکر کلومڈ کو لیں گے۔ اور پانچ گولیاں پانچ دن مسلسل لیں گی۔   زیادہ امید یہی ہے کہ آپ کلومڈ لینے کے پانچ سے دس دن کے اندر اندر اوولیوٹ کر یں گی۔  حاملہ ہونے کے لئے آپ کو اوولیوشن کے دوران مباشرت کرنا ہوگی۔ مقدا رکے حوالے سے یہ ہے کہ آپ اس کو 50 ملی گرام روزانہ کے حساب سے لیں گی۔    اس کو آپ زیادہ  سے زیادہ چھے ماہواری تک لے سکتی ہے۔ کلومڈ کو چھے ماہواری سے زیادہ  استعمال نہیں  کرنا چاہئے۔  زیادہ تر عورتیں تین ماہ کے اندر ہی حاملہ ہوجاتی ہیں۔
احتیاطیں
اگر آپ کو کلومڈ کے استعمال سے کوئی بھی غیر معمولی علامات ظاہر ہو تو فوراََ اس کا ستعمال روک دیں۔ آپ کلومڈ کے استعمال کے بارے میں اپنی گائنی سپیشلسٹ سے بات کرسکتی ہیں۔
سوال۔  ہم میاں بیوی ایک سال کوشش کے باوجود حاملہ  نہیں ہوئےہمیں کوئی ایسی دوائی بتا دیں جس سے ہمیں فائدہ ہو؟
جواب۔ اس کے  لئے بہتر تو یہ ہے کہ آپ  اپنے ڈاکٹر سے ملیں  اور دونوں اپنے ٹیسٹ کرائیں ۔  خاص طور پر جب بیوی ماہانہ طور پر اوولیوٹ کررہی ہے تو پھر شوہر کی سیمن(منی) ٹیسٹ ضروری ہے۔ تاہم  میں پھر بھی کچھ ادویات تجویز کردیتا ہوں جو کہ عام ادویات ہیں ان کے کوئی خاص سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں۔ اور اگر کوئی چھوٹا موٹا مسئلہ ہواتو وہ اس دوائی کے استعمال سے ختم ہوجائے گا  اور آپ حاملہ ہوجائیں گی۔ عام طور پر میاں بیوی دونوں ہی ٹھیک ہوتے ہیں مسئلہ کسی میں بھی نہیں ہوتا ایسے جوڑوں کو ایک سپورٹ کی  ضرورت ہوتی ہے  ایسے جوڑے یہ ادویات استعمال کرنے سے کامیاب ہوجائیں  گے ۔یہ ادویات مرد اور عورت دونوں کے تولیدی نظام کو طاقتور کردیں گی۔  آپ یہ ادویات کسی بھی میڈیکل سٹور سے لے  کر استعمال کر سکتے ہیں۔ کلومڈ جس کا ذکر اوپر موجود ہے اس کو بھی ساتھ دئیےہوئے طریقہ کار کے مطابق  استعمال کریں۔ ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کریں کیونکہ آپ  تب ہی حاملہ ہو پائیں گی جب اللہ تعالیٰ چاہے گا اس کے حکم کے بغیر پتا تک نہیں ہل  اگرچہ ساری دنیا کے ڈاکٹرحکیم   اکٹھے ہو جائیں۔  
مرد کے لئےدوائی
عورت کے لئےدوائی 

Male Reproductive systemمردانہ تولیدی نظام

مرد میں مردانہ سپرم ٹیسٹیکل (فوطوں) میں تیار ہوتے ہیں اور ایک نالی کے ذریعے پیٹ میں موجود ایک   تھیلی میں جمع ہوتے رہتے ہیں جہاں سے وہ مباشرت کے دوران عورت کے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ مردانہ ٹیسٹیکل  جسم سے باہر ہوتے ہیں کیونکہ سپرم کی تیاری کے لئے درجہ حرارت جسم کے درجہ حرارت سے کم چاہئے یہی وجہ ہے کہ قدرت نے انہیں انسانی جسم سے باہر رکھا ہے تاکہ ان کا درجہ حرارت جسم سے کم رہے۔ یہ گرمی میں پھیل کر جسم سے دور ہوجاتے ہیں تاکہ ٹھنڈے رہیں جبکہ سردی میں یہ جسم کے ساتھ اکٹھے ہوکرخود کو گرم رکھتے ہیں ۔ مائیکروسکوپ کے نیچے جب سیمن(منی) کا معائنہ کیا جاتا ہے تو یہ ایسے نظر آتی ہے جیسے  پانی میں پائی جانے والے پونگرے (ٹیڈپول )حرکت کرتے نظر آتے ہیں بالکل ایسی ہی شکل و صورت  اور حرکت ہوتی ہے۔اگر سوئی کے ناکے کے برابر سیمن کا مائیکروسکوپ کے نیچے معائنہ کیا جائے تو اس سینکڑوں سپرم حرکت کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔جیسے عورت میں بانجھ پن ہو سکتا ہے ایسے ہی  مرد میں بھی ہو سکتا ہے۔ ہمارے ہاں عام طور پر بے اولادی کی وجہ عورت کو ہی قرار دیا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ  مسئلہ مرد میں بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے ضروری یہی ہے کہ دونوں کے ٹیسٹ ہوں اور حقیقت کا پتہ چلے کہ مسئلہ کہاں ہے اور اس کا علاج کیا جائے ۔ مرد میں بانجھ پن کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے۔  ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
سپرم کا نہ بننا۔
سپرم کی تعداد کا کم ہونا۔
سپرم کی حرکت کا کم ہونا۔
سپرم کی شکل کا مناسب نہ ہونا۔
یا ان میں سے ہی مختلف مسائل کا مجموعہ ہونا۔
ان میں سے زیادہ تر بیماریوں کے علاج موجود ہیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آپ  کسی اچھے یورولوجسٹ اور ماہر امراض مردانہ بانجھ پن سے علاج کروائیں۔
تاہم آپ اپنی زندگی  اور خوراک میں مختلف تبدیلیوں کے ذریعے   اپنے سپرم کی پیداوار  حرکت میں اضافہ اور دیگر چیزوں کو بہتر کرسکتے ہیں ۔

مائیکروسکوپ کے نیچے  سیمن(منی) کا معائنہ     



کیا میں حاملہ ہوں یا نہیں؟
مجھے کیسے پتا چل سکتا ہے کہ میں اس ماہ حاملہ ہوئیں ہوں یا نہیں؟
اس کےلئے آپ کسی بھی میڈیکل سٹور پر جائیں اور وہاں سے پریگننسی ٹیسٹ سٹرپ خریدیں  جو کے بے حد سستی  اور استعمال میں آسان ہوتی ہے اس کے ذریعے ایک عام آدمی بھی گھر میں ٹیسٹ کرسکتا ہے۔ اور کسی لیبارٹری میں جانے کی ضرورت نہیں۔ آپ کچھ سٹرپس خرید کر اپنے گھر میں رکھیں تاکہ آپ اسے ہر ماہ استعمال کر سکیں۔ اس کو استعمال کرنے کاطریقہ مندرجہ ذیل ہے۔
BFPپریکننسی ٹیسٹ سڑپ سے دن کے کسی بھی حصے میں ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے تاہم صبح والے پیشاب کو ترجیح دی جاتی ہے۔
2۔کسی بھی صاف اور  خشک برتن میں پیشاب جمع کریں۔
3۔کونے پر بنے دندانے کو پھاڑ کر ٹیسٹ ڈیوائس کو باہر نکالیں۔  سٹرپ کو رنگ دار حصے سے پکڑیں( سٹرپ کے باریک آخری حصے اور درمیان والے  حصے جہاں رزلٹ آتا ہے ہاتھ نہ لگائیں۔)۔
4۔سٹرپ کو ورٹییکلی(اوپرنیچے)  پکڑیں اور اس کے آخری حصے کوتیر کے نشان تک پیشاب میں ڈبوئیں۔  جہاں میکس لکھا ہوا ہے اس سے زیادہ نہ ڈبوئیں۔

5۔ جب  نمونہ سٹرپ کے اس حصے میں  جذب ہوجائے(کم از کم 5 سیکنڈ کے لئےرکھیں) تو اس کو باہر نکالیں سٹرپ کو  کسی سیدھی صاف خشک اور  جذب نہ کرنے والے جگہ پر  رکھ دیں۔ اس کی وہ طرف جہاں میکس لکھا ہے اوپر کو ہونا چاہئے۔

 نتیجہ کو پڑھنا
جب آپ اپنے رزلٹ کا انتظار کررہے ہوں گے تو آپ دیکھیں گے کہ ایک رنگ دارسولوشن ٹیسٹ سٹرپ میں سے  حرکت کررہا ہے یہ ایک نارمل چیز ہے۔  آپ کو نتیجہ کے لئے 10 منٹ انتطار کرنا ہوگا۔  30 منٹ کے بعد کا رزلٹ شمارنہیں کیا جائے گا۔
لائنوں کا رنگ گہرا ہونا کوئی ضروری نہیں ہے۔
1لائن کا مطلب ہے حاملہ نہیں ہے
اگر کنٹرول لائن پرصرف ایک رنگ دار لائن ظاہر ہو تو اس کا مطلب ہے  کہ آپ حاملہ نہیں ہیں۔
2لائنوں کا مطلب ہے حاملہ ہیں
اگر دو رنگ دار لائنیں ظاہر ہوں ایک کنڑول لائن اور دوسری ٹیسٹ لائن   تو اس کا مطلب  ہے کہ آپ حاملہ ہیں۔  اگرچہ لائنیں بہت مدھم ہی کیوں نہ ہوں۔ آپ حاملہ ہی ہیں۔
ٹیسٹ کا نتیجہ غلط ہے
اگر کنڑول لائن ظاہر ہی نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا ٹیسٹ غلط ہے۔  غلط نتیجہ کا مطلب ہے کہ ٹیسٹ سٹرپ کو صحیح طور پر پیشاب میں نہیں ڈبویا گیا۔  ایسے صورت میں اس ٹیسٹ  سٹرپ کو دوبارہ پانچ سیکنڈ کے لئے ڈبوئیں اور نتیجے کے لئے دس منٹ انتظار کریں۔  اگر دوبارہ پھر کنٹرول لائن نہیں ظاہر ہوئی تو ٹیسٹ غلط ہے آپ کو دوبارہ ٹیسٹ کرنا ہوگا۔ وہ بھی ایک نئی سٹرپ کے ساتھ۔  ہر سٹرپ صرف ایک بار استعمال کے لئے ہی بنائی گئی ہے اور دوبارہ استعمال نہیں ہو سکتی ۔
اس ٹیسٹ سے جونتیجہ آتا ہے اس  کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
ایک پازیٹو رزلٹ(دو لائنوں ) کا مطلب ہے کہ آپ کے پیشاب میں  HCG(Human Chorionic Gonadotropin) موجود ہے اور آپ حاملہ ہیں۔ آپ کوچاہئے کہ پھر آپ اپنی لیڈی ڈاکٹر سے ملیں جو مزید ہدایات دے گی۔ ہو سکتا ہے وہ آپ کو کچھ فوڈ سپلیمٹ لگائے جو  آپ کے صحت مند حمل کے لئے ضروری ہیں۔ اگر آپ کوئی اور ادویات لے رہی ہیں تو فوراََ اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں کہ کیا یہ  ادویات آپ کے ہونے والے بچے کے لئے ٹھیک ہیں۔
کنڑول والے حصے پر صرف ایک لائن کےظاہر ہونےکا مطلب ہے کہ پیشاب میں HCGموجود نہیں ہے اور آپ حاملہ نہیں ہیں۔ اگر ایک ہفتہ اوپر گزرگیا ہے اور ابھی تک آپ کی اگلی ماہواری نہیں آئی تو آپ کو ایک اور پریگننسی ٹیسٹ کرنا چاہئے اگر دوسرے ٹیسٹ میں بھی نتیجہ نیگٹیو (حمل نہیں ہے) آتا ہے تو  اب آپ کے حاملہ ہونے کے امکان انتہائی کم ہیں۔  کیونکہ اب صحت سے متعلق وجوہات کی بنا پر آپ کی ماہواری نہیں آرہی اب آپ کو اپنی ڈاکٹر سے ملنا چاہئے۔  
اگر آپ کی ماہواری بے قاعدہ ہوتی ہے تو اب اس بات کو جاننا کہ کس دن آپ کا پیریڈ آئے گا مشکل ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کا ٹیسٹ بتا تا ہے کہ آپ حاملہ نہیں ہیں  اور کچھ دنوں کے بعد تک آپ کا پیریڈ نہیں آتا تو  اس کا مطلب ہے ہوسکتا ہے آپ نے دن گننے میں غلطی کی ہو آپ کو دوبارہ ٹیسٹ کرنا چاہئے۔
پریگننسی ٹیسٹ کی حدیں۔
یہ ٹیسٹ اس وقت ہی صحیح نتیجہ دے گا جب دئے ہوئے طریقہ کار کے مطابق  استعمال کیا جائے ۔  درد روکنے والی ادویات اینٹی بائیوٹک اور مانع حمل ادویات اس ٹیسٹ پر اثر انداز نہیں ہوتی ہیں۔ اس کے  رزلٹ کی گارنٹی 99فیصد سے بھی زیادہ۔ آپ اس پر اعتماد کرسکتی ہیں۔
کچھ عام سوالات کے جوابات
میں جاننا چاہتی ہوں کہ کہ یہ BFPپریگننسی ٹیسٹ سٹرپ کیسے کام کرتی ہے؟
جب ایک عورت حاملہ ہوتی ہے تو اس کا جسم ایک خاص ہارمون پیدا کرتا ہے جسے HCGکہتے ہیں ۔ یہ ہارمون جب عورت کو ماہواری نہیں آتی تو پہلے دن سے ہی آنا شروع ہوجاتا ہے۔ ایک پازیٹو رزلٹ کا مطلب ہے کہ آپ کے پیشاب میں HCGہارمون آرہا ہے اور آپ حاملہ ہیں۔  ایک نیگیٹو  رزلٹ(حمل نہیں ہے) کا مطلب ہے کہ آپ کے پیشاب میں HCGہارمون موجود نہیں ہے۔
سوال:اگر رزلٹ لائن پر سرخ لائن بہت ہی مدھم ہے تو کیا میں پھر بھی حاملہ ہوسکتی ہوں؟
جواب:جی ہاں۔ آپ حاملہ ہیں۔ رنگ کا گہرا آنا کوئی ضروری نہیں ہے۔
سوال: کیا کوئی خاص وقت گزرنے کے بعد ٹیسٹ کا رزلٹ بدل سکتا ہے؟
جواب:ایک پازیٹیو(حمل ہے) ٹیسٹ  رزلٹ کافی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوتا۔  لیکن نیگیٹو(حمل نہیں ہے) ٹیسٹ رزلٹ 30 منٹ کے بعد  اگر دیکھا تو وہ درست تصور نہیں کیا جائے گا۔  
سوال: مجھے ٹیسٹ لائن کا یقینی طور پر پتہ ہی نہیں چل رہا ؟
جواب: اگر آپ کو یقینی طور پر ٹیسٹ لائن کا  پتہ نہیں چل رہا کہ آپ کا ٹیسٹ رزلٹ کیا آیا ہےتو آپ تین دن کے بعد دوبارہ کوشش ۔
سوال:کونسی  ایسی چیزیں ہیں جن سے ایک رزلٹ غلطی سے  پازیٹیوآسکتا  ہے؟
جواب: رزلٹ غلطی سے پازیٹیو آسکتا اگر آپ کا حمل گر گیا ہے یا اگر آپ نے پچھلے8ہفتوں میں بچے کو جنم دیا ہے۔  اس کے وجہ یہ ہے کہ HCG ابھی تک آپ کے جسم میں موجود ہوتا ہے۔ تاہم کچھ خاص ادویات جن میں HCGموجود ہوتا ہے وہ بھی اس ٹیسٹ پر اثر  انداز ہوتی ہیں۔




No comments:

Post a Comment